طالبہ کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزمان کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ نواں شہر کی حدود ٹھنڈیانی روڈ پر طلبہ سے جنسی زیادتی کرنے والے سہولت کار ملزمان فیضان کاوش کی درخواست ضمانت چاہیلڈ کورٹ کے جج شاکراللہ خان نے خارج کر دی تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نواں شہر پولیس نے کاروائی کے دروان آٹھویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم اور اس کیساتھیوں کو گرفتارکر لیا تھا۔پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو وقوعہ میں استعمال ہونے والی خان رینٹ کار کی گاڑی نمبریAEG.030 سال 2002 ہنڈا سیوک برنگ سیاہ کو بھی قبضہ میں کر لی تھیں۔

نواں شہر کی رہائشی آٹھویں جماعت کی طالبہ کو دہمتوڑ کے رہائشی رزاول نے ٹھنڈیانی روڈ پر گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھااس دوران ملزم کے دیگر ساتھی بھی موجود رہے نواں شہر پولیس نے طالبہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ نواں شہر میں مقدمہ علت 329جرم 376 پی پی سی اور 53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ملزمان رزاول ولد کامران، فیضان ولد صفدر، کاوش ولد لیاقت، ساکنان دہمتوڑ کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا آغاذ کر دیا تھا ملزمان کو ریمانڈ ختم ہونے پر مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا گرفتار ہونے والے دو ملزمان کی درخواست ضمانت چاہیلڈ کورٹ میں دائر کر رکھی تھی گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے دو سہولت کاروں کی ضمانت خارج کر دی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!