ایبٹ آباد‘گھمانواں کی کرش مشینوں نے ٹھنڈیانی روڈ کوتباہ وبرباد کرکے رکھ دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گھمانواں کی کرش مشینوں نے ٹھنڈیانی روڈ کوتباہ وبرباد کرکے رکھ دیا۔ شہریوں کا علی خان جدون اور مشتاق غنی سے سڑک کی مرمت کا مطالبہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ نواں شہر سے شروع ہونیوالاٹھنڈیانی روڈ گھمانواں کے مقام پر مکمل طور پرتباہ ہوچکا ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ اس علاقے میں لگی ہوئی کرش مشینیں ہیں۔ بارشوں اور بھاری ٹرکوں کے گزرنے کے وجہ سے سڑک تباہ ہو چکی ہے اور اس سڑک پرسے گزرنے والی قیمتی گاڑیوں کو گڑھوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچ رہاہے۔ بکنگ پرآنیوالے ڈرائیور اس سڑک کی وجہ سے ٹھنڈیانی کی طرف آنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔ اگر کوئی اپنی صاف ستھری گاڑی کسی مجبوری کی وجہ سے اس علاقے میں لے آئے تو اس کو زندگی بھرپچھتاوالگا رہتاہے کہ اس سڑک پر گاڑی کیوں لیکر آئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ایبٹ آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے سولہ اور پی کے 39 میں آتاہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مری روڈ سے چند منٹ کی مسافت پر واقع اس روڈ کی تباہ حالی پر ہمارے منتخب نمائندے مکمل طور پر خاموش ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایم این اے علی خان جدون اور سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ گھمانواں کے مقام پرسڑک کو فوری طور پر مرمت کیاجائے اور کرش مشینوں والے علاقے میں سڑک پر تارکول کی بجائے پی وی سی سڑک تعمیر کی جائے تاکہ بارشوں اور اوورلوڈ ٹرکوں کی وجہ سے سڑک تباہ و برباد نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!