افغانوں کے گرد گھیرا تنگ کو ائف ایک ماہ میں اکٹھے کرنیکی ڈیڈ لائن۔

جائیدادوں، گاڑیوں، کاروبار جعل سازی سے حاصل کئے جانے والے شناختی کارڈ پاسپورٹس کی جانچ پڑتال۔
ابتدائی مرحلے میں صوبے میں موجود افغان مہاجرین کیمپوں کو ختم کرنے کے بعد کریک ڈاؤن کی حکمت عملی طے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد سمیت صوبے بھر میں افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے لئے ان کے اثاثوں کے بارے میں سروے آئندہ مہینے مکمل کر لیا جائے گا، سروے میں افغان مہاجرین کی غیر قانونی جائیدادوں، گاڑیوں، کاروبار، غیر قانونی اور جعلی طریقہ سے حاصل کئے جانے والے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، جرائم پیشہ افغان مہاجرین کے بارے میں سروے کی جارہا ہے۔نواں شہر،کاکول، میرپور، شیخ البانڈی، منڈیاں، جھنگی،جناح آباد، لوئرجناح آباد، سرسیّد کالونی، کاغان کالونی،بلال ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر قانونی اور غیر قانونی افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کو بیدخل کرنے کے لئے عملی مزید اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں صوبے میں موجود افغان مہاجرین کیمپوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ رجسٹر ڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے اور ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہ کرنے کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں افغان مہاجرین ملوث پائے گئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد کے تاجروں نے افغان مہاجرین کو صوبے سے نکالنے کے لئے مہم بھی شروع کر دی ہے۔ سینکڑوں جرائم پیشہ افغان مہاجرین کے باعث ایبٹ آباد میں بھی جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کے اثاثوں کے بارے میں سروے آئندہ مہینے مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!