سونے کی سٹے بازی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کاروائی چند روز میں متوقع۔
قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے تفصیلات اکٹھی کرلیں گرینڈ آپریشن کیلئے ایف آئی اے، پولیس سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی خدمات حاصل۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)سٹے بازی کے باعث مارکیٹ میں فی تولہ سونا خود ساختہ طور پر 2 لاکھ 30 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سٹے بازی کی روک تھام کیلئے جیولر زبازاروں کو عارضی طور پر بند کرنے کے فیصلے کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔کرنسی مارکیٹ سیل کرنے کے باعث چند دنوں کے اندر ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دن بدن مستحکم ہورہا ہے۔ سونے کے سٹہ بازی سونے کے ذخیرہ اندوزوں کے گھروں، دکانوں، پلازوں اور خفیہ مقامات پر چھاپوں کے لئے گرینڈ آپریشن کیلئے پولیس،سی ٹی ڈی کی خدمات بھی حاصل کر لی ہے ایف آئی اے اور حساس ادارے مشترکہ آپریشن کرینگے سونے کی قیمتوں میں مسلسل سٹے بازی کی جارہی ہے۔ جس کے باعث ممکنہ طور پر مارکیٹوں کو بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سونے کی قیمتوں میں سٹے بازی کرنے والوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹے بازی کے حوالے سے کریک ڈاؤن آئندہ چند روز میں متوقع ہے جبکہ سونے کی مارکیٹوں کو عارضی طور پر بند کرنے کے فیصلے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
