گاؤں جندر باڑی کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا ڈرائیور جابحق چار شدید زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر کی حدود گاؤں جندر باڑی کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا ڈرائیور جابحق چار شدید زخمی ہسپتال منتقل بگنوتر پولیس نے ابتدائی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز گلیات کے نواحی علاقہ جندر باڑی سے کیری ڈبہ نمبر 8509 ایبٹ آباد سے جندر باڑی جا رہا تھا کہ اچانک کیری ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی جا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور عمیرولد قلندر جابحق ہو گیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر بشارت،حماد،بلال،فیصل شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بگنوتر اور ریسکیو 1122. موقع پر پہنچ گئے نعش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو وارڈز منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!