امیدوارسٹی میئرایبٹ آبادسردار شجاع نبی کی دوہری شہریت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)پاکستان تحریک انصاف۔ کے تحصیل میئر ایبٹ آباد کے ٹکٹ ہولڈر۔ سردار شجاع نبی۔ دہری شہریت کے حامل نکلے۔ اس حوالے سے ذرائع کے مطابق سیاسی مخالفین نے ان کی دہری شہریت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے۔ تاہم پارٹی کو ٹکٹ اپلائی کرنے سے پہلے سردار شجاع نبی نے اپنی دہری شہریت کے معاملے کو لیکر اپنے وکلاء سے تفصیلی مشاورت کی تھی جس پر انہیں یہ بتایا گیا کہ دہری شہریت معاملہ ان کے انتخاب میں رکاوٹ نہیں بن سکے گا۔جس پر انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور پارٹی کو ٹکٹ کے لیے بھی اپلائی کیا تھا۔ تاہم اب ان کی دہری شہریت الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دی گئی، اور اس ضمن میں مزید معلومات یہ ملی ہیں اگر الیکشن کمیشن سے ان کے خلاف فیصلہ نہ آیا تو ان کی دہری شہریت کو عدالت میں بھی چیلنج کر دیا جائیگا۔ اس کیس کو لیکر سردار شجاع نبی کے ووٹرز اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں ابہام پیدا ہو گیا ہے اور مکمل نہ بھی سہی لیکن جزوی طو رپر ان کی انتخابی مہم پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!