کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے انکروچمنٹ سکواڈ نے منتھلیوں کے عوض جگہ جگہ تجاوزات قائم کرادیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)دنیا بدل گئی مگر محکمہ کینٹ بورڈ کا انکروچمٹ سٹاف نہ بدل سکا شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے تعینات انکروچمٹ اسٹاف منتھلیوں کے عوضکینٹ ایریا میں واقع سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار کر دی گئی،اس ضمن میں زرائع نے بنایا کہ ایبٹ آباد شہر جوکہ چناروں اور سکولوں کا شہر کہا جاتا ہے مگر گزشتہ کچھ عرصے کے شہر میں واقع محکمہ کینٹ بورڈ کا انکروچمٹ اسٹاف چند ٹکوں کی خاطر شہر کی خوبصورتی ختم کرنے پر تلاہوا ہے۔آج کینٹ ایریا کی سڑکیں ہوں یا نکاسی آب کے نالے خالی پلاٹ ہوں یا کو فٹ پاتھ محکمہ کینٹ بورڈ کے کرپٹ انکروچمنٹ انچارج دیگر عملے کو منتھلیوں کا عادی بنا کر شہر میں تجاوازت قائم کروا رہا ہے۔

شہر کی سڑکوں پر صرف آج کیبن مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے یہ ہی نہیں رہی سہی کثر سڑکوں کے کنارے موجود فٹ پاتھوں پر تھہڑا مافیا نے قابض کر کے نکال رکھی ہے شہر میں شاہراہ ریشم کے کناروں پر موجود نکاسی آب کے نالوں پر بھی لاکھوں روپے رشوت وصول کر کے پختہ تجاوزارت قائم کر دی گیئں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ زرا سی بارش ہوتے ہی سڑکوں پر پانی اس قدر آ جاتا ہے کہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں آج شہر کی ہر سڑک سکیورٹی رسک بن چکی ہے اس کے علاوہ کینٹ بورڈ کی ملکیتی پلاٹوں پر بھی انکروچمنٹ اسٹاف نے بھاری نظرانے بھی وصول کر رکھیں جس سے محکمہ کینٹ بورڈ کو ماہانہ لاکھوں کے ٹیکہ لگایا جا رہا ہے محکمہ کینٹ بورڈ کے افسران بھی اس ظلم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو بڑا سوالیہ نشان ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں نے کینٹ بورڈ کے اسٹیشن کمانڈ،اعلی افسران سے مطالبہ ہے کہ خداراہ ایبٹ آباد شہر میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اور شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!