تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجزکے طلباء و طالبات کے ایف اے/ایف ایس سی میں شاندار نتائج، ”ایٹا“ٹیسٹ کے نتائج میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان ”ایٹا“ٹیسٹ کے نتائج میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔تعمیروطن2022کے نتائج میں خیبرپختونخوا میں ٹاپ 10میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔2022کے ”ایٹا“ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن کے طلباء وطالبات نے خیبرپختونخوا میں چوتھی اورپانچویں پوزیشن حاصل کی۔تعمیر وطن کے طالب علم شاہ زیب خان نے 92فیصد نمبر حاصل کرکے صوبہ میں چوتھی جبکہ حرم نذیر نے 91فیصد نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ایف اے/ایف ایس سی کے نتائج میں بھی نامی گرامی سکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایف اے/ایف ایس سی کے نتائج میں بھی نامی گرامی سکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔سال 2022میں ایبٹ آباد بورڈ کی پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔سال 2022میں ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن نے ایف اے/ایف ایس سی کی نتائج میں پہلی‘دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔گیارہویں کلاس میں بھی مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔گیارہویں کلاس میں پری میڈیکل گروپ میں تعمیر وطن نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی‘دوسری اورتیسری پوزیشن اپنے نام کی۔کمپیوٹرسائنس گروپ میں بھی تعمیر وطن نے دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔تعمیر وطن کے 1422طلباء وطالبات گیارہویں اوربارہویں جماعت میں اے ون اوراے گریڈ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔گیارہوں کلاس کے 627طلباء وطالبات جبکہ بارہویں کلاس کے795طلبہ اے ون اوراے گریڈ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔گیارہوں کلاس کے 32طلبہ500سے زائد‘بارہویں کلاس میں 235طلبہ1000سے زائد نمبر حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔267طلباء وطالبات گیارہویں اوربارہویں کلاس میں مجموعی طورپر500اور1000سے زائد نمبر حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!