بکوٹ میں آتشزدگی سے غریب خاندان کھلے آسمان تلے آگیا۔ تمام قیمتی سامان اورمویشی جل کر کوئلہ بن گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سیاحتی مقام ایوبیہ بکوٹ تھانہ کی حدود ویلج کونسل ریالہ محلہ مومن آباد پوریاں کے غریب محنت کش عقیل عباسی کا گھر جل کر خاکستر 15 لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان۔سرکل بکوٹ ایوبیہ کے غریب محنت کش عقیل عباسی ولد اوزیر عباسی کے گھر میں اچانک لگنے والی آگ نے سب کچھ راکھ بنا دیا مبینہ زرائع کے مطابق مقامی افراد آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ گلیات میں قائم ریسکیو 1122 کو کال کرتے رہئے اور ساتھ بکوٹ پولیس سٹیشن کوہالہ چوکی کو بھی ذرائع کے مطابق ریسیکو کی امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی جس سے نقصان زیادہ ہوا اور بکوٹ پولیس بمعہ ایس ایچ او بکوٹ دلپذیر خان سب انسپکٹر بلال خان و عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا ابتدائی رپٹ درج۔عقیل عباسی کے گھر میں اچانک لگنے والی آگ نے قیمتی بیل مرغیاں پالتو پرندے اور گھر کا تمام سامان اپنی لپیٹ میں لیا وفاقی وزیر رانماء مسلم لیگ مرتضی جاوید عباسی تحصیل ایبٹ آباد کے صدر ضیافت ستی ودیگر نے متاثر مکان کا دورہ کیا اور تسلی دی کہ جو کچھ ہوسکا دوبارہ مکان کی تعمیر کے مدد کریں گے عوام علاقہ کا صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کہ ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ فوری ایکشن لیا کریں عوام علاقہ نے کہا کہ عقیل عباسی کی حکومتی سطح پر امداد کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!