اسد قیصر، سابق سپیکر مشتاق غنی، عاطف اور شہرام نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت لے رکھی ہے۔
حکام کامران بنگش، تیمور سلیم، حاجی شوکت کے گھروں پر چھاپے، ملک واجد اور آصف خان کی گرفتاری کیلئے بھی کاروائیاں۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے گھروں پر چھاپے مارے جس کے بعد وہ روپوش ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جبکہ سابق ایم این اے شوکت علی کے گھر، پلازا اور حجروں پر چھاپے مارے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق رکن اسمبلی ملک واجد خان اسلام آباد میں روپوش ہوئے جبکہ آصف خان کے گھر اور پیٹرول پمپ پر بھی چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق اسپیکر کے پی مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔ پولیس کے مطابق سوات میں مراد سعید کے خلاف مقدمہ درج ہے اور وہ 9 مئی سے غائب ہیں۔
پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہونے اور ٹیکس کی مد میں کروڑوں کے نقصان پرنئی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) مالی خسارے کے باعث خانہ کاشت پر عائد پابندی ختم کرنیکی سفارشات نگراں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔ سابق دور حکومت میں خانہ کاشت پر پابندی عائد کی گئی تھی […]