ناران اور شوگراں کے ہوٹل مالکان نادہندہ نکلے۔ کارروائی شروع۔

ناران (وائس آف ہزارہ) ناران اور شوگراں کے ہوٹل مالکان کیخلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کارروائی شروع کردی۔ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسرمانسہرہ عرفان مشتاق نے وارننگ دی ہے کہ اگرشوگران اورناران کے تمام ٹیکس نادہندگان نے جون 2020 تک ہوٹل بیڈ ٹیکس بقایاجات جمع نہ کروائے تو ہوٹل مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق سید آلامین ڈائریکٹر ریوینو اور میڈم عندلیب ڈائریکٹر ہزارہ ریجن کی ہدایت کے مطابق عرفان مشتاق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مانسہرہ نے شوگران اور ناران میں ہوٹل مالکان کو جون 2020 ء تک کے ہوٹل بیڈ ٹیکس بقایات جمع کرنے کیلئے قانونی نوٹس جاری کر دیئے گئے، جس کے بعد ہوٹل ایسوسی ایشن کاغان ویلی کے طرف سے بطور نمائندہ سیٹھ مطیع اللہ نے ای ٹی او مانسہرہ سے ملاقات کی اور تمام ٹیکس بقایاجات جمع کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!