مہنگائی میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے سرکاری ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کردیا.

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مہنگائی میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے سرکاری ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کردیا.دال گھی چینی سبزیاں پٹرول بجلی گیس روزمرہ ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ماہانہ یا سالانہ اضافہ کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورھا ہے لیکن تنخواہوں اور الاونسسز میں پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے ریلیف دینے کی بجائے خاص طبقے کے سرکاری ملازمین کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے عام سرکاری ملازمین احساس کمتری میں مبتلا ہونے پر مجبور ہوچکے ہیں۔جب ملک ایک, ملک کا صدر ایک، ملک کا وزیر اعظم پاکستان ایک، صوبے کا گورنر ایک، صوبے کا وزیر اعلیٰ ایک،صوبے کا چیف سیکرٹری ایک،سروس رولز ایک، سکیل مساوی تو ایک ہی ملک میں دو نظام کیوں.ایک ہی شہر میں مساوی سکیل میں سروس کرنے والے خاص اور عام طبقے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اتنا تضاد کیوں.خاص طبقے کے سرکاری ملازمین کو مختلف الاونسسز کے نام پر تنخواہوں کے علاوہ لاکھوں روپے کے ماہانہ اضافی الاؤنس اور مختلف حیلے بہانوں سے مختلف بونس کے نام پر سرکاری خزانے کے منہ کھول دئیے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف عام طبقے کے سرکاری ملازمین کو ہاؤس رینٹ 2008 کی تنخواہوں پر دیا جارھا ہے.ہاؤس رینٹ سکیل نمبر 14کے ملازم کو 3321 روپے دیا جارھا ہے جبکہ سکیل 1 کے ملازم کو ہاوس رینٹ 967 روپے ماہانہ دیا جاتا ہے جس سے ایک ٹینٹ ایک دن کے لئے کرایہ پر نہیں ملتا مکان کہاں سے ملے گا۔
دوسری طرف خاص طبقے کے سرکاری ملازمین کو ہاؤس ہائرنگ ریکوزیشن کی مد میں ہزاروں روپے دئیے جارھے ہیں اگر اس کو سرکاری کوارٹر رہائش نہیں ملتی تو وہ پرائیویٹ مکان کرایہ پر لے سکتا ہے اس کا جو کرایہ ہوگا وہ گورنمنٹ ادا کررہی ہے۔ پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ہاؤس رینٹ نئے ہے سکیل پر 60 فیصد دیا جائے اور ہاؤس ہائرنگ ریکوزیشن کی سہولت فراہم کی جائیں۔میڈیکل الاؤنس 1500 روپے ماہانہ دیا جارھا ہے جو روزانہ 50 روپے بنتا ہے۔ہسپتال پہنچنے تک اتنی رقم سے رکشہ/گاڑی کرائے پر نہیں ملتی۔
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سینئر رہنماوں شوکت کیانی،حاجی نیاز علی خان،حاجی انور کمال خان اور محبوب اللہ نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق فراہم کی جائیں جس میں ڈاکٹر کی چیک اپ فیس، تمام ٹیسٹ،ان ڈور میڈیسن، آؤٹ ڈور میڈیسن، آپریشن وغیرہ سب فری کی سہولیات میسر ہوں یا میڈیکل الاؤنس ماہانہ کم از کم 15000روپے دیا جائے۔کنوینس الاؤنس ماہانہ 1800سے 5000 روپے تک دیا جاتا ہے جو روزانہ 60روپے سے 250 روپے تک بنتا ہے۔ پٹرول کی قیمت 230 روپے لیٹر تک۔
مہنگائی کے تناسب سے دو لیٹر پٹرول کم ازکم روزانہ کی بنیاد پر ہر سرکاری ملازمین کو فراہم کیا جائے یا اس کے مساوی کنوینس الاؤنس دیا جائے۔ زیادہ سروس کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کو ٹائم سکیل کا فائدہ دیا جائے تاکہ دس سال سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم کو ایک ایک اضافی سکیل مل سکے۔ اپگریڈ یشن سے رہ جانے والی تمام پوسٹوں کو بلاتفریق اپگریڈ کیا جائے اور سروس سٹرکچر کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!