ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) معصوم بچی کو اٹھا کر لے جانے والا سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے پکڑا گیا۔ گزشتہ روز حویلیاں شہر کے اندر معصوم بچی کو محلہ قاضی چن پیر سے اٹھا کر لے جانے والا ملزم مزمل مسیح ولد بوٹا مسیح سکنہ ڈاکخانہ روڈ حویلیاں جو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حویلیاں کا سویپر ہے معصوم بچی کو اٹھا کر لے گیا اور اسکے کانوں میں پڑی سونے کی بالیاں نکال کر بچی کو ٹاؤن ہال حویلیاں کے قریب ویران میں چھوڑ گیا گھر والوں کو جب معصوم بچی جس کی عمر دو سال ہے کافی ٹاہم گھر واپس نہیں آئی تو تشویش ہوئی اور تلاش شروع کی اور گلی کے مختلف کیمروں کو چیک کرنے پر مزمل مسیح فوٹیج میں معصوم بچی کو اٹھائے لے جا رہا ہے جس پر ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی اور ملزم کو گرفتار کروایا ملزم سے معصوم بچی کے کانوں سے نکالے جانے والی سونے کی بالیاں برآمد کی گئیں تھانہ حویلیاں میں ملزم کے خلاف علت نمبر 1256 زیرے دفعہ 382/53/G.PAکے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے الماس خان، ایس ڈی ایف او امان اللہ خان، حلقہ پٹواری، ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ […]