ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آئے روز کی ہڑتالوں سے ادارہ تباہ ہو گیا۔

ہسپتال گندگی کے ڈھیر میں تبدیل مریضوں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں۔
لوگ علاج معالجہ کیلئے پرائیویٹ کلینکس پر جانے پر مجبورہو گئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آئے روز ہڑتالیں معمول بن گئیں ہسپتال کے ڈاکٹروں اور سٹاف کی طرف سے ہڑتال کی وجہ سے ہسپتال گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جبکہ مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے ڈاکٹر ز اور سٹاف سرکاری ہسپتال میں ہڑتالیں کر کے اپنے پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتال چلا رہے ہیں جس پر شہریوں نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی ہڑتال کو بلا جواز قرار دیا ہے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آئے روز معمولی ایشوز پر ہڑتال کر کے غریب لوگوں اور مریضوں کو تکلیف دی جاتی ہے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سٹاف نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں غریب لوگ مریضوں کو ڈاکٹروں کے پرائیوی کلینکس پر چیک کروانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!