بین الصوبائی چور گروہ ثقلین عرف سکا اور اسکے دیگر تین ساتھیوں کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس کی بڑی کاروائی بین الصوبائی چور گروہ ثقلین عرف سکا اور اسکے دیگر تین ساتھیوں کو گرفتار کر کے چوری کی وارداتوں میں چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی حویلیاں سجاد خان ایس ایچ او حویلیاں ہارون خان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حویلیاں شہر کے بین الصوبائی چور گروہ ثقلین عرف سکا کی گرفتاری کے حوالے سے صحافیوں کے سامنے ملزمان کو دیکھاتے ہوئے کہا گزشتہ کئی روز سے چوری کی جو وارداتیں شروع ہوچکی تھیں سیکورٹی سٹاف مخبران جن میں شاہد داؤد IHC، سپیشل کے عامر قدیر خان ڈی۔ایس۔ پی گنر کی کاوشوں سے یہ نیٹ ورک پکڑا گیا ڈی ایس پی حویلیاں ساجد خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا اس بین الصوبائی چور گروہ نے گزشتہ کئی روز حویلیاں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا پولیس نے کافی جہدوجہد کے بعد اس گروہ کو گرفتار کیا اور مسروقہ مال برآمد کیا جن میں دو عدد راہفل چار عدد پسٹل نو عدد موبائل چارجر گھی کے کاٹن آٹا سگریٹ نقدی کیش اور دیگر چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیا گیا اس چور گروہ دیگر پانچ لوگ بھی عنقریب گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں جکڑے جاہیں گئے ڈی ایس پی حویلیاں نے کہا پولیس کے ساتھ عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے ایسے مجرموں کی نشاندھی کی جائے جو معاشرے کے ناسور ہیں انھوں حویلیاں کی تاجر برادری سے کہا کہ سی۔سی۔ٹی وی کیمرے ضرور نصب کریں اور ہر تاجر اپنے شٹر سے باہر ضرور خفیہ لگائے جس سے پورا شہر سیکورٹی کے حوالے سے محفوظ ہو جائے گا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ جرم 395 علت نمبر 76,77,78,79کے تحت درج کر کے مزید کاروائی شروع کر رکھی ہے گرفتار ملزمان سے کافی سارے دیگر ملزمان کی نشاندھی ہوئی ہے اگلے چند روز میں انھیں بھی گرفتار کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!