گلی بنیاں چار افراد کے قاتل کیتین ماہ بعد ضمانت پر رہائی: پوسٹ مین خالد محمود عباسی نے خودسوزی کا اعلان کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گلی بنیاں میں پوسٹ مین خالد محمود عباسی کے اہل خانہ کو قتل کرنیوالا جواد عرف حیدری تین ماہ بعد ضمانت پر رہا۔متاثرہ خاندان کے سربراہ خالد عباسی انصاف کے لیے پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نو فروری2023ء کو میری بیوی، اکیس سالہ بیٹا معین عباسی، بیس سالہ بیٹی اور ان کا سولہ سالہ بیٹا معیزآتشزدگی میں مر گئے۔پولیس نے تفتیش کے دوران متعدد مشتبہ گان کو انٹاروگیٹ کیا۔ واقعے کے اصل ملزم جواد عرف جیدی ولد مشتاق سکنہ گلی بنیاں کو گرفتار کیا۔ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر میرے تمام اہل خانہ کا گلہ گھونٹ کر پہلے قتل کیا۔ پھر شواعد مٹانے کے لیے میرے آگ لگائی۔ ملزم کے قبضے سے پانچ تولہ سونا اور دولاکھ 75 ہزار روپے بھی پولیس نے برآمد کئے۔

ملزم جواد عرف جیدی پر پہلے بھی قتل کے الزامات تھے۔ملزم کی گرفتاری پر ایبٹ آباد پولیس نے پریس کانفرنس کرکے حقائق سامنے لائے تھے۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آبادکے سنگل بینچ نے ملزم کو ضمانت دے دی۔ خالد عباسی نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف نہ ملا تو پشاور ہائیکورٹ کے باہر خود سوزوی کر لونگا۔۔ مجھے کب انصاف ملے گا؟میری تو دنیا ہی ختم ہوگئی ہے۔ بیوی بیٹی دو نوجوان بیٹے قتل ہوگئے۔ مکان جلا دیا گیا۔ کیا اتنے سفاک قاتل کو اتنی جلدی اس لئے چھوڑ دیا گیا کہ یہ مزید قتل کرے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!