ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے سکول آف نرسنگ اورپیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ کی بجلی منقطع کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے سکول آف نرسنگ اورپیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ کی بجلی منقطع کردی۔ طلباء سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے سکول آف نرسنگ اورپیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی بجلی تین ہفتے قبل منقطع کردی تھی۔ جس کی وجہ سے ان دونوں اداروں میں زیرتعلیم طلباء اورنرسز سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ دونوں اداروں کے کلاس رومز میں بھی تاریکی چھائی رہتی ہے۔ جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سمیت دیگر مسائل درپیش ہیں۔ طلباء نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے بجلی منقطع کرنے کے عمل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے کربلا کی یاد تازہ کردی ہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سکول آف نرسنگ اور پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!