تعمیروطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے حفاظ طلباء کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے خاتم النبین سکالر شپ کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے حفاظ طلبہ کیلئے ایک کروڑ 20لاکھ روپے کے”خاتم النبینﷺ“اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت کے حفاظ طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپس دئیے جائیں گے۔ایک کروڑ روپے حفاظ طلبہ کو فیس کی مد میں رعایت‘ 20لاکھ روپے کے سکالرشپس کیش دئیے جائیں گے۔فی کس 25ہزار روپے کیش دئیے جائیں گے۔داخلوں کے لئے تحریری ٹیسٹ 5فرری بروز ہفتہ منعقد ہوگا۔

تعمیر وطن کے پرنسپل ملک احسن سعیدکے مطابق حفاظ طلبہ کی 80نشستوں میں سے 37حفاظ طلبہ پہلے سے ہی زیرتعلیم ہیں۔43حفاظ طلبہ کی نشستیں خالی ہیں۔چھٹی کلاس میں 10‘ساتویں کلاس میں 12‘آٹھویں کلاس میں 8‘گیارہویں کلاس میں 10جبکہ بارہویں کلاس میں 3حفاظ طلبہ کو داخلے دئیے جارہے ہیں۔ اس حوالہ سے تعمیر وطن کے ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورپرنسپل ملک احسن سعید نے بتایا کہ تحریری امتحان پاس کرنے والے حفاظ طلبہ سے علمائے کرام پر مشتمل پینل قرآن مجید کے کسی بھی پارہ سے تلاوت کلام پاک سنے گا۔علمائے کرام کے پینل سے پاس ہونے والے طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔اس حوالہ سے کسی بھی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!