ماڈل کورٹ نے ایبٹ آبادکے مشہورمنشیات فروشوں حماد رفیق اور کامران عرف نوزی کو سزاسنادی۔

ایبٹ آباد: ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج مدثر ترمذی نے منشیات کیسز میں ملوث ملزمان حماد رفیقِ اور کامران عرف نوزی کو منشیات میں ملوث مختلفتھانہ جات کیسز میں 3سال قید عدم ادائیگی کی صورت میں پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ فی کس اور عدم ادائیگی کی صورت میں چھ چھ ماہ قید ملزمان کو سنادی جبکہ منشیات رکھنے پر ملزمان کو دوسال قید فی کس اور دس دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا دونوں ملزمان کو سنائی۔

ذرائع کے مطابق چار ماہ قبل تھانہ حویلیاں کی حدودمیں میں ملزمان حماد رفیقِ ولد محمد رفیق ساکنہ بانڈہ غزن سپلائی سے3100 گرم چرس برآمد ہوئی تھی اور ملزم کامران محمود عرف نوزی ساکنہ صبحِ کالونی نواشہر سے 1324 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی جبکہ تھانہ کینٹ میں ملزمان حماد رفیقِ کے خلاف ایک سال قبل 1045گرام چرس رکھنے اور کامران 435گرام چرس رکھنے پر ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جنکا ٹرائل عدالت میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز کیسز کاٹرائیل مکمل ہونے پر وکاء کے دلائل سننے کے بعد اور ریکارڈ کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو منشیات کے جرم میں دونوں مقدمات میں تین تین سال پانچ لاکھ روپے جرمانہ فی کس اور عدم ادائیگی کی صورت میں چھ چھ ماہ کی قید جب کے منشیات رکھنے پر دودوسال قید دس ہزار روپے جرمانہ فی کس عدم ادائیگی کی صورت میں ایک ایک ماہ کی سزائیں سنائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!