ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایم ایس نے دس سال سے کام کرنیوالے بائیس ڈیلی ویجزملازمین کو نکال کر نئے ملازمین بھرتی کرلئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد سے نکالنے جانے والے ڈیلی ویجز 22ملازمین سراپا احتجاج۔سپیکر صوبائی اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاجی کیمپ اور منگل کو مشتاق احمد غنی اور ایم ایس کو فریق بناکر ہائی کورٹ میں 10 سالوں سے کام کرنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر کے نئے 52ملازمین بھرتی کرنے کے خلاف رٹ دائر کرنے کا اعلان۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد پریس کلب کے سامنے ڈی ایچ کیو کے ڈیلی ویجز ملازمین ریاست علی۔یاسر خان۔گل خطاب۔فیصل۔محبوب شاہ۔شیر افضل۔خرم۔ویگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے زیادہ ستم ظریفی کیا ہو گئی سپیکر مشتاق غنی اپنے چہیتوں کو نوازنے کیلئے 22ملازمین کے چولہے بجھا دیئے۔اور من پسند نئے 52 ملازمین کو بھرتی کر دیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو سپکر مشتاق احمد غنی کے گھر ایم ایس کی موجودگی میں نوکری کے لیٹرجاری کئے گئے۔اور ہمیں 22لوگوں کو فارغ کردیا گیا نکالے جانے والے ملازمین مشتاق احمد غنی کے گھر کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے گئیاورمنگل کو ہائی کورٹ میں مشتاق احمد غنی اور ایم ایس عامر اسرار کے خلاف رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!