ہزارہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ایبٹ آبادمیں دوعدالتیں سیل۔

ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7245تک پہنچ گئی۔ 6195افرادنے کورونا وائرس کوشکست دے دی۔ باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوام کی طرف سے لاپروائی کے باعث ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ ھو رہا ھے۔ ہزارہ ڈویژن میں 7245افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔ جن میں سے6195افرادنے کورونا وائرس کوشکست دے دی ھے۔ جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد 856ھے۔ جن میں ضلع ایبٹ آبادکے396ضلع مانسہرہ کے 242ضلع بٹگرام کے40ضلع ہری پور کے126ضلع کوہستان اپرکے10ضلع کوہستان لوئرکے02ضلع کولئی پالس کے03اورضلع تورغرکے37افرادشامل ھیں۔ ہزارہ ڈویژن میں 81644افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔ جن میں ضلع ایبٹ کے27436ضلع بٹگرام کے 6296 ضلع ہری پورکے16166ضلع کوہستان اپرکے3181ضلع مانسہرہ کے21441ضلع تورغرکے2437ضلع کوہستان لوئرکے3682ضلع کولئی پالس کے1009افرادشامل ھیں۔ ہزارہ ڈویژن میں 6195افرادنے کورونا وائرس کوشکست دے دی ھے۔ کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھونے والوں میں ضلع ایبٹ آباد کے 2272ضلع بٹگرام کے446ضلع ہری پورکے1420ضلع کوہستان اپرکے 101ضلع مانسہرہ کے1774ضلع تورغرکے60ضلع کوہستان لوئرکے99اورضلع کولئی پالس کے23افرادشامل ھیں۔ ہزارہ ڈویژن میں 4333افرادکی رپورٹ آناباقی ھے۔ جن میں ضلع ایبٹ آباد کے 997ضلع بٹگرام کے105ضلع ہری پور کے936ضلع کوہستان اپرکے659 ضلع مانسہرہ کے709ضلع تورغرکے441ضلع کوہستان اپرکے 371اورضلع کولئی پالس کے115افراد شامل ہیں۔

 

کوروناوائرس:ایبٹ آبادمیں دوعدالتیں سیل۔

ایبٹ آباد: شہر بھر میں کورونا کی مزید وار جاری سینئرسول جج ایڈمن اشتیاق احمد تعمیلی سٹاف اہلکار جمیل اور سول جج3 کے کمپیوٹر آپریٹر چوہدری زاہد کی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں عدالتیں سیل کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر عدالتی اہلکاران چوہدری زاہد کی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر عدالت سیل کر دی گئی اورسینئرسول جج ایڈمن اشتیاق احمد کے تعمیلی اسٹاف کے الکار جمیل کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر عدالت سیل کر دی گئی جبکہ متعلقہ اہلکاروں کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا جبکہ عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دن بدن کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی جبکہ انتظامیہ خواب خروش کے مزے لے رہی ہے۔عوامی حلقہ نے اربابِ اختیار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کروانے کی اپیل کی ہے کہ ایسی خطرناک وباء سے چھٹکارا مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!