پشاورہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس کے بدلے پیسکو کی ضبط کی جانیوالی گاڑیاں فوری طور پر واپس کرنے کا حکم جاری کردیا۔

PHC

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پیسکو کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کینٹ بورڈ کوواپڈا کی گاڑیوں فوری طور پر واپس کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اور پراپرٹی ٹیکس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے معاملے کو مل بیٹھ کر ایک ماہ کے اندر اندر حل کرنے کیلئے پیسکو چیف انجینئراور کینٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جمعرات کے روز پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ڈبل بینچ نے پیسکو واپڈا ایبٹ آباد سرکل کی رٹ پٹیشن پر دونوں محکموں کے وکلا افسران کے دلائل سننے کے بعد واپڈا کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کینٹ بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ واپڈا کی پراپرٹی ٹیکس کے بدلے ضبط کی گئی گاڑیوں کو فوری طور پر ریلیز کیا جائے اور دونوں محکموں کے سربراہان مل بیٹھ کر ایک ماہ کے اندر اندر پراپرٹی ٹیکس اور بلوں کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کریں۔

واپڈا کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن کی پیروی ہائیکورٹ کے سینئر وکیل خرم غیاث نے کی اور اس موقع پر پیسکو ایبٹ آباد سرکل کے سپریٹنڈنٹ انجینئر شوکت اللہ ودیگر متعلقہ افسران جبکہ کینٹ بورڈ کی جانب سے سے ٹیکس سپریٹنڈنٹ شبیر احمد ودیگر متعلقہ افسران بھی عدالت عالیہ میں پیش ہوئے اور اپنے اپنے محکموں کا وقف پیش کیا یا۔

د رہے کہ ایبٹ آباد کینٹ بورڈ اور واپڈا کے درمیان گذشتہ دو ماہ سے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی اور بجلی کے بلوں کے بقایاجات کے معاملے پر تنازعہ چلا آ رہا تھا واپڈا حکام نے کینٹ بورڈ کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگیوں پر کینٹ بورڈ کے ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی تھی جبکہ کینٹ بورڈ کے حکام نے واپڈا کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگیوں کے بدلے ان کی گاڑیاں ضبط کر رکھی اور دونوں محکموں کے افسران اور اہلکاروں کے درمیان جنگ چل آ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!