سجاداکبرخان، مسلم لیگی قائدین اور درجنوں افراد کی جیبیں کٹ گئیں۔

ایبٹ آباد: سجاداکبرخان، مسلم لیگی قائدین اور درجنوں افراد کی جیبیں کٹ گئیں۔ کینٹ پولیس کے اہلکاربدستور جیب تراشوں کی سرپرستی میں مصروف۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ پیر کے روز کالج گراؤنڈ میں سابق تحصیل کونسلر یوسی کیہال اربن عادل عباسی کے والد اورنگزیب عباسی کی نمازجنازہ کے دوران جیب تراش گروپ نے سجاداکبرخان،مسلم لیگ(ن) سردارمہتاب گروپ کے جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان، مسلم لیگ (ن) مرتضیٰ گروپ کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار عباسی، ندیم مغل، عادل عباسی سمیت درجنوں افراد کی جیبیں کاٹ لیں۔ سجاد اکبر خان کی جیب سے جیب تراشوں نے 35000 روپے نقدی کے علاوہ اسلحہ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر قیمتی دستاویزات بھی نکال لیں۔ جبکہ مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان کی جیب سے پچاس ہزار روپے کی نقدی نکال لی گئی۔ سجاد اکبر خان نے جیب تراشوں سے کہاہے کہ نقدی آپ لوگ رکھ لیں۔ لیکن مہربانی کرکے میرے تمام کاغذات کسی لیٹربکس میں ڈال کر مجھے بھجوادیں۔

ذرائع کے مطابق بلال ٹاؤن گرگا اورنڑیاں کے رہائشی مشہور جیب تراش گروپ ایبٹ آباد میں پچھلے کئی سالوں سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال، ایبٹ آباد شہر، سیاسی اجتماعات، نماز جنازہ کے اجتماعات میں جیبیں کاٹتاہے۔ اس گروہ کے اراکین کو کئی مرتبہ گرفتارکیا گیا۔ گرفتاری کے بعد یہ لوگ پولیس کی ملی بھگت سے چوری کی جانیوالی نقدی، موبائل فون وغیرہ واپس کردیتے ہیں۔ اور لوگ بھی اپنی چیزیں واپس ملنے کے بعد قانونی کارروائی نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے پولیس اس جیب تراش گروہ کیخلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!