ایبٹ آباد کینٹ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں صفائی، ڈس انفکیشن سپرے نہ ہوسکا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ کینٹ بورڈ تاحال خوابِ خرگوش کے مزے سے باہر نہ آ سکا مون سون کی پہلی بارش سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثر علاقوں میں گندگی صاف نہ ہو سکی طرح طرح بیماریاں پھیلنے کا خطرہ اہلیان علاقہ اذیت کا شکار کوئی پوچھنے والا نہیں،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ چھ دن قبل مون سون کی پہلی بدترین بارش سے پی ایم اے روڈ،بلال ٹاوُن حسن ٹاوُن،میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث بارش کا پانچ پانچ فٹ پانی لوگوں کی گلی محلوں میں داخل ہونے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا سیلاب کے چھ دن گزر جانے بعد بھی محکمہ کینٹ بورڈ کا عملہ سویا ہوا ہے ان متاثرہ گلیوں میں سے آج تک گندگی نہ اُٹھائی جا سکی جس سے ان علاقوں میں پیٹ کی مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے یہ ہی نہیں ان علاقوں میں آج تک ڈس انفیکشن سپرے بھی محکمہ کینٹ بورڈ کی جانب سے نہیں کیا جا سکیا یہ ہی نہیں نہ ہی ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا جس پر گزشتہ روز بلال ٹاوُن کے رہائشوں محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے کام جو لوگ ہیں چھ دن گزر جانے کے بعد بھی ہمیں ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم نہیں کی جاسکیں ہمارے بچے بوڑھے بیمار ہو رہے ہیں انہیں عوام کی کوئی پروا نہیں یہ صرف اور صرف اپنے دفاتر میں بیٹھ کر ہی سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں ہم ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی کوششوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن عمل میں لایا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!