ہزارہ موٹروے پر گاڑی میں آگ لگنے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ موٹروے پر گاڑی میں آگ لگنے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔ موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے مفضل اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ ہفتہ کے روز وہ اپنی اہلیہ ریحانہ،ایک رشتہ دارخاتون، دوبیٹیوں اوربیٹے حذیفہ کے ہمراہ کرولاکارنمبر: ACG347ایبٹ آباد آرہے تھے کہ شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ان کی گاڑی کا آگے والا ٹائرپھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے گاڑی برساتی نالے میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کے دوران مفضل صاحب کی اہلیہ ریحانہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ جبکہ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے۔جن کوگاڑی کو سے نکال کر ایف ڈبلیو او کی ایمبولینس کے ذریعے ٹراما سنٹرہری پور منتقل کردیا۔
تھوڑی دیر بعد حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں پوری گاڑی میں آگ لگ گئی۔ جس کو بجھانے کیلئے ریسکیو کو کال کی گئی۔ فائربریگیڈکی گاڑیاں فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے بروقت نہ پہنچ سکیں۔ جس کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!