لاک ڈاؤن کے دوران بجلی اور گیس کے بلوں پر دیاجانیوالاریلیف، اب عوام سے واپس لیاجانے لگا۔

ایبٹ آباد:سوئی گیس اور بجلی کے بل صارفین پر بم بن کر گر پڑے،کورونا وائرس کی وباء کے دوران حکومت کی جانب سے ریلیف کا نزلہ غریب عوام پر گرا کر لوٹ کھسوٹ کا عمل شروع کردیا،صارفین کو یوٹیلیٹی بلز میں ہزاروں کی ادائیگیوں نے دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے،اس حوالہ سے متاثرہ صارفین نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے لوٹ مار کے مختلف حربے استعمال کرنے کے لئے غریب مکاؤ مہم شروع کر رکھی ہے،چند سو روپے کے بلز ماہانہ آمدنی سے بڑھ کر ہزاروں کی مد میں وصولی کا عمل شروع کر ر کھا ہے،بجلی اور سوئی گیس کے بلز کی ادائیگی کے لئے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ نکال کر جمع کرنے پر مجبور ہیں۔بے رحم حکومت کے سلیب سسٹم نے مہنگائی اور لوٹ مار سے جینا حرام ہو چکا ہے،صارفین نے اس بات پر زور دیا وفاقی حکومت غریب عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اپنے منشور کو ایک نظر دوبارہ دیکھ لے اگر اسی طرح کی لوٹ مار جاری رہی تو ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ جائے گی اور لوگ کے سوائے خودکشی کے کوئی چارہ نہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!