ہمارا فیس بک پیج

ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نامی گرامی منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس، آئس اورہیروئن برآمد کرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نامی گرامی منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس، آئس اورہیروئن برآمد کرلی۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایس ایچ اوتھانہ نواشہر ملک عامرنے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری تازہ ترین کاروائیوں میں 5 کلو چرس، 780 گرام ہیروئن،130 گرام آئس برآمد مقدمات قائم کر لئے۔ ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں ایس ایچ او نواشہر عامر شہزاد نے منشیات فروش فیاض محمد ولد دوست محمد سکنہ میرا مندروچھ سے 2 کلو 984 گرام چرس،350 گرام ہیروئن،مدثر خان ولد محفوظ خان سکنہ محلہ محمد زئی سے 430 گرام ہیروئن،130 گرام آئس،مبین ولد سرفراز سکنہ جھنگی سے 1 کلو 946 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے ہیں۔


شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!