قیامت کی نشانیاں:بدبخت بیٹے نے ضعیف والدین کی زندگی اجیرن بنادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حقیقی بیٹے کے ستائے بوڑھے والدین انصاف کیلیے دربدر تھانہ بکوٹ کے بعد میڈیا کے ذریعے اعلی احکام سے فریاد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بکوٹ کے گاوں بکوٹ محلہ کالوال کے محمد خوشحال ولد محمد یاسین نے اپنی بیوی کے ھمراہ تھانہ بکوٹ میں درخواست دی کہ انکا حقیقی بیٹا ڈرائیور وسیم خوشحال انکا اور انکے دوسرے بیٹے جو انکا بھتیجا ھے آٹھ ماہ کا یتیم ہوگیا تھا اسکو پالا محمد تہذیب کا جانی دشمن بن گیا گھر سے بے گھر کردیا۔محمد خوشحال نے کہا کہ میں اپنے حقیقی بیٹے وسیم کو عاق کرتا ہوں اور اسکا میری زمین مکان یا کسی چیز پر کوئی حق نہیں اور ھم میاں بیوی کو آئے روز وسیم کی طرف سے ازیت دی جاتی ہے میرے دوسرے بیٹے بھتیجا محمد تہذیب جو وسیم سے بھی زیادہ خیال رکھتا ھے اور کوہالہ بازار میں محنت مزدوری کرکے گاڑیوں کا مکینک ھے اسکو اور اسکے بیوی بچوں کو بھی ھماری وجہ سے تنگ کرتا ھے۔

اس کو مکان بھی نہیں بنانے دیتا حالانکہ زلزلہ سے قبل میرا مکان جل کر راکھ ہوا تھا دوبارہ زلزلے کے بعد بنایا وہ بھی وسیم کے پاس ھے اور اب جو میرے دوسرے بیٹے بھتیجا محمد تہذیب اور ھم دونوں میاں بیوی کے پاس ھے اس سے بھی نکال رہا ہے اسکے باوجود میں اور میری بوڑھی بیوی خود محنت مزدوری کرتے ہیں کہ بڑے بیٹے تہذیب پر جسکے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں بوجھ نہ پڑھے مگر وہ ھمارا بھرپور خیال رکھتا ھے اور ھماری حقیقی بد بخت اولاد وسیم جو آزادکشمیر میں ٹرک ڈرائیور ھے نے ھماری زندگی اجیرن بنا دی ھمیں جان کا بھی خطرہ ھے بکوٹ پولیس کو درخواست دی کہ اسکے خلاف کاروائی کریں اور محکمہ مال سے اپیل کرتے ہیں کہ ھمارے حصہ میں جو زمین ھے اس سے میں وسیم کو عاق کرتا ہوں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!