نیشنل بینک نتھیاگلی کا عملہ کھاتہ داروں کیلئے عذاب بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نیشنل بینک نتھیاگلی کا عملہ کھاتہ داروں کیلئے عذاب بن گیا۔نیشنل بینک نتھیا گلی کا عملہ کھاتہ داروں کیلئے عذاب بن گیا منیجر سمیت سب اسٹاف تنخوا دار طبقہ اور بوڑ ہے پنشنروں کو تنگ کرنے لگا گزشتہ دنوں یکم جولائی کی تنخوا لینے جب لوگ بینک گئے تو بنک عملہ نے ٹیچروں کو دھوپ میں گھنٹوں انتظار کروا کر بعد اذاں انکو یہ کہ کر واپس بھیج دیا کے بنک میں سسٹم کام نہیں کر رہا جبکہ بزرگ پنشنروں کو بھی واپس خالی ہاتھ لوٹا دیا کے آپ کی بایو میٹرک تصدیق نہیں ہے جبکے تمام پنشنروں کی با یو میٹرک تصدیق سابق منیجر نے کردی تھی پھر بھی انکو پنشن نہیں دی گئی اہلیان نتھیاگلی نے زونل چیف نشنل بنک اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کے وہ نتھیاگلی نشنل بنک کے عملہ کو تبدیل کر کے عوام دوست عملہ تعینات کیا جا ے جو کے کھاتہ داروں کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کر سکے بصورت دیگر عوام سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!