کیہال اربن وارڈنمبر بارہ اور تیرہ کی گلیاں کھنڈرات میں تبدیل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) یونین کونسل کہیال اربن کے وارڈ 12اور 13میں گلیاں کھنڈرات بن چکی ہیں،ٹی ایم اے اور لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکیدار فنڈ پورا کرنے کے لئے پختہ گلیوں پر فنڈ کا ضیاع کر رہے ہیں،جب کہ بلائی بستی کے مکین ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،مکینوں نے سپیکر مشتاق احمد غنی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اس حوالہ سے وارڈ 12اور 13 کے مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر مشتاق احمد غنی کے آبائی علاقہ کی گلیاں کھنڈرات بن چکی ہے،ٹی ایم اے اور لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکیدار ملی بھگت سے فنڈ کا استعمال من مرضی کی جگہوں پر کر رہے ہیں جب محلہ فاروق اعظم،محلہ عثمانیہ،نلہ محلہ میں اوپر کی بستی میں بعض گلیاں سرے سے پختہ نہیں کی گئیں ہیں،اور کئی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جب کہ اس کے برعکس لاکھوں کے فنڈ کو پختہ گلیوں پر ہی کالا نیلا کرکے خرچ کیا جارہا ہے،ٹوٹ پھوٹ کی شکار گلیوں تباہ ہال نکاسی آب سے گندہ پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے،مکینوں نے سپیکر مشتاق احمد غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ از سر نو سروے کروا کر محلہ فاروق اعظم،محلہ عثمانیہ اور نلہ محلہ کے مکینوں کی مشکلات کا ازالہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!