ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) قومی خواتین والی بال چمپئن شپ کے لئے خیبر پختوانخواہ کی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر ہوگیا۔ اختتامی روز کی مہمان خصوصی عمران ٹائیگرز ہزارہ ریجن وویمن ونگ کی کپتان ارم یاسر تھیں انہوں نے کیمپ کے لئے میں حصہ لینے والی وویمن کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سہرایا اور حوصلہ افزائی کی ایک ماہ تک جاری رہنے والے کیمپ میں بیس خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور بارہ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی کیمپ بخالد خان جدون اور ڈاکٹر سید مشتاق ؎شاہ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا اور رکنی ٹیم میں علینہ حق فائزہ علشبا نایاب تنزیلہ لائقہ منزہ کنزہ عروسہ کائنات منیبہ مقدس اقصی جبکہ خالدخان کوچ اور شوکت حسین مینیجر ہونگے۔
اس موقع پر کوچ خالد خان اور شوکت حسین کا کہنا تھا کہ کیمپ کے دوران بچیوں کو بھر پور طریقے سے تیاری کرائی گئی اور اچھے نتائج ملیں گے ارم یاسر کا کہنا تھا کہ ہزارہ ریجن میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ بارہ رکنی ٹیم میں گیارہ بچیوں کا تعلق ہزارہ ریجن سے ہے جو کہ ایک اعزاز ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں جہاں کہیں بھی انکو مدعو کیا گیا وہ ضرور آئیں گی اور بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کریں گی