کوٹھیالہ تا ٹوڈو میرا روڈ پر جاری کام میں ناقص میٹریل کا استعمال دھڑلے سے جاری۔

تناول:کوٹھیالہ تا ٹوڈو میرا روڈ پر جاری کام میں ناقص میٹریل کا استعمال دھڑلے سے جاری۔اہلیان علاقہ ناقص میٹریل کے استعمال پر سراپا احتجاج ٹھیکیدار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی کا ایسا ہی ہوگا جو کرنا ہے کر لو ٹھیکیدار کا جواب اہلیان علاقہ کاایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی سی ایبٹ آباد سے سخت نوٹس کا مطالبہ۔وائس آف ھزارہ رپورٹ کے مطابق کوٹھیالہ تا ٹوڈو میرا روڈ پر کام کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ روڈ پر جو میٹریل ڈالا جارہا ہے اس میں پہلے چار انچ خالی لارنس پر اور کرش ڈالی جاتی ہے اس کے اوپر چار انچ کم سیمنٹ ملا میٹریل ڈال کر ٹوٹل پورا کیا جارہا ہے۔

اہلیان علاقہ کے اعتراض کے باوجود ٹھیکیدار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور اہلیان علاقہ کو کہا کہ جاؤ جس کو بولنا ہے بولو کام ایسا ہی ہوگا۔

وائس ھزارہ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں بتایا کہ مذکورہ ٹھیکیدار عوامی فنڈز کو تباہ کررہا ہے یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ ہم کسی صورت اس کوضائع نہیں ہونے دیں گے اہلیان علاقہ نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی سی ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص کام کو فوری طور پر روک کر ایسے ٹھیکیدار کے لائسنس کو فی الفور منسوخ کرکے بلیک لسٹ کیا جائے تاکہ عوامی پیسہ ضائع ہونے سے بچ سکے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!