محکمہ وائلڈ لائف لوئرتناول اورسرکل گلیات میں قیمتی جنگلی حیات کا غیرقانونی شکار روکنے میں ناکام۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی کی وجہ سے ایبٹ آباد میں جنگلی حیات کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہونے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق سرکل لوئرتناول اور سرکل گلیات میں پائی جانے والی جنگلی حیات کا غیرقانونی طور چوری چھپے شکار جاری جس سے جنگلی حیات کی نسلوں کے خاتمے کا خطرہ یہ بات پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن سوسائٹی کے پی کے سینئر نائب صدر دلدار خان عباسی نے یہاں پر میڈیا سے بات چیت کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنے ہونگے کیونکہ ان علاقوں میں جنگلی مرغوں کی غیر قانونی نسل کشی کی جارہی ہے اس کو بچانے کیلئے محکمہ جنگلات و محکمہ وائلڈ لائف کو پاکستان کے ان خوبصورت مناظر کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنانے کی خاطر جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ان میں موجود جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ یہ خوبصورت وادیاں سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بن جائیں اسے سیاحت کو فروغ بھی ملے گا اور جنگلی حیات و جنگلات کو تحفظ بھی ملے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!