خاتون کو تین بیٹیوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

خائستہ خان مرحوم کی مطلقہ بیٹی رقیہ گھر میں اپنی تین بیٹیوں فوزیہ دیگر کے ساتھ موجود تھیں کہ مغرب کے وقت نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے چاروں موقع پر جاں بحق ہلزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فراز ڈی پی او مانسو ڈی ایس پی سرکل او کی بھی گئے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے۔
اوگی (وائس آف ہزارہ)اوگی کے گاؤں کوٹ میں خاتون کا تین بیٹیوں سمیت لرزہ خیز قتل، سفاک ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ سے چاروں کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور با بر آفریدی، ڈی ایس پی سرکل اوگی جاوید خان، ایس ایچ ادتھانہ اوگی سید لیاقت شاہ بمعہ نفری پہنچ گئے اور گاؤں کے لوگوں کی مدد سے نعشیں کی نگری ڈی ہسپتال اوگی منتقل کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ادگی کے گاؤں کوٹ میں خائستہ خان المعروف شاد و ماما مرحوم کی مطلقہ بیٹی رقیہ گھر میں اپنی تین بیٹیوں فوزیہ دیگر کے ساتھ موجود تھیں کہ مغرب کے وقت نا معلوم افراد انکے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر کے چاروں کو بے دردی سے قتل کر دیا اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی، ڈی ایس پی جاوید خان اور ایس ایچ او سید لیاقت شاہ بمعہ نفری پہنچ گئے اور نعشیں قبضہ میں لیکر مقامی افراد کے تعاون سے کینگری ڈی ہسپتال اوگی پہنچا دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کر دیں اور مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران ساجد نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ جس نے اپنی بیوی، ساس اور دو سالیوں کو گھریلو ناچاقی پر قتل کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!