ایبٹ آباد‘شادی کی تقریب میں آنیوالے نوجوان پر بدترین تشدد۔ حالت غیر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ بگنوتر کی حدود سیری میں ماموں کی شادی پر آئے نوجوان کو مقامی نوجوانوں نے کمرے میں بند کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا زخمی نوجوان بے ہوشی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل نوجوان تاحال ہوش میں نہ آ سکا،اس ضمن میں متاثرہ نوجوان کے دادا نے بتایا کہ میرا پوتا ضیاء الرحمان ولد راشد علی ساکنہ بانڈی میرا اپنے ماموں کی شادی کے لئے بگنوتر سیر یا یا ہوا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہاں کے مقامی نوجوان عمر ولد فیاض اور قمر ولد فیاض اسے پکڑ لیا اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث میرا پوتا شدید زخمی حالت میں بیہوش ہوگیا۔

جسے مقامی افراد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا جہاں میرا پوتا کا حال بے ہوش ہے بگنوتر پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کرلی متاثرہ لڑکے کے دادا کی مطابق تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!