عیدالفطرکی چھٹیوں میں ایوبیہ وائلڈلائف پارک کا قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد: تھانہ ڈونگاگلی کی حدود ایوبیہ میں چوروں کا راج پولیس سمیت محکمہ وائلڈ لائف بے بس اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ عید الفطرکی چھٹیوں میں ایوبیہ وائلڈ لائف پارک میں سیاح تو نہ آئے مگر محکمہ وائلڈلائف افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے نیشنل پارک سے نامعلوم لاکھوں روپے مالیت کی کرسیاں گرل اور دیگر سامان لے اڑے۔ذرائع کے مطابق جب چھٹیاں ختم ہوئیں تو محکمہ وائلڈلائف کے اہلکاروں نے واقعے کو چوری کا رنگ دے کر تھانہ ڈونگا گلی پولیس کو آگاہ کیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی سردار واجد موقع پر پہنچ آئے جہاں واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تاہم چھ دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس چوری کے ملزمان کا سوراغ لگانے اور ملزمان کو پکڑنے میں یکسر ناکام ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہماری وزیراعلی کے پی کے اور محکمہ وائلڈلائف کے افسران سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو فل فور کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ کوئی بھی شخص قومی خزانے کو ٹیکا لگانے کے بارے میں سو بار سوچے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!