قاسم انٹرپرائزز میں چوری کی واردات: نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ کینٹکی حدود میں چوری کی ورداتوں میں کمی نہ آ سکی۔ نامعلوم چور آرام باغ سے قاسم انٹرپرائز کے کنڈے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی و چالیس لاکھ کی کھاتہ بک لے اڑے۔پولیس چور پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے تھانہ کنیٹ میں اطلاعی رپورٹ درج کرلی گئی اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب تھانہ کنیٹ کی حدود آرام باغ میں قاسم انٹرپرائز کے نامعلوم چور کنڈے توڑ کر دوکان کے اندر داخل ہوئے اور دوکان میں پڑے سیف سے پندرہ سے بیس ہزار نقدی اور چالیس لاکھ سے زائد کی پڑی کھاتہ بک چوری کرکے فرار ہوگئے چوری کی اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی بلال خان موقع پرپہنچ آئے اور اطلاعی رپورٹ درج کرکے تفتیش کاآغاز کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!