چوروں نے ایک درجن سے زائد دیسی اصیل مرغ چوری کرلئے۔

قلندرآباد(چیف رپورٹر)تھانہ مانگل کی حدود چوروں کی لیئے پناہ گاہ بن گئی رات کی تاریکی میں چور لودھی آباد اور میراخٹک سے درجن کے قریب قیمتی اصیل مرغ لے اڑے۔ذرائع کے مطابق تھانہ مانگل کی حدود چوروں کے لیئے پناہ گاہ بن گئی تین دنوں میں دوسری بڑی واردات،دو دن قبل لودھی آباد سے چور تین دوکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں مالیت کا سامان لے اُڑے تھے اور گزشتہ رات لودھی آباد اور میرا پھگل سے باڑے کے تالے توڑ کر درجن کے قریب قیمتی اسیل مرغ لے اُڑے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی اعلیٰ کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اہلیان علاقہ کا ڈی پی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!