ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او میرپور عارف تنولی کی کاروائی، مرغوں کی لڑائی، پر جواء لگائے 13 جواری گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 14 ہزار، 11 موبائل، 12 عدد قیمتی مرغے برآمد 5GO کے تحت مقدمہ درج۔ میرپور پولیس نے کاغان کالونی پلاٹ میں کاروائی کے دوران، بلاول ولد ابراہیم سکنہ بانڈہ دلازاک، فیضان ولد اعجاز سکنہ شیخ البانڈی، احسان ولد ساجد سکنہ بانڈہ دلازاک، ہارون ولد عمر سکنہ کوہستان، عثمان غنی ولد سرتاج سکنہ کوہستان، عادل ولد میر سکنہ بانڈہ پھگواڑیاں، عمیر ولد صدیق سکنہ بانڈہ شیر خان، افضال ولد اقبال سکنہ بانڈہ دلازاک، محمد شیر ولد رحمت اللہ سکنہ مری روڈ، ارسلان ولد عبدالمالک سکنہ بانڈہ دلازاک، حبیب ولد عبدل سکنہ بانڈہ دلازاک، وسیم ولد غلام ربانی سکنہ قلندر آباد اور احسان ولد انور سکنہ شیخ البانڈی کو گرفتار کیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان حملے میں شہید۔ گاڑی میں موجود دیگر تمام افراد جل کر جاں بحق۔ذرائع کے مطابق تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف گاؤں لنگرہ میں فاتحہ خوانی کے لیے جا رہے تھے کہ دس پندرہ بامسلح افراد گھات لگا کر بیٹھے تھے۔جب عاطف منصف خان کی گاڑی […]