واپڈا کی چارسوپوسٹوں پر دولاکھ سے زائد امیدوار ٹیسٹ دینے پہنچ گئے۔ ٹیسٹ کے نام پرلوٹ مار۔

ایبٹ آباد: واپڈا کی چارسوپوسٹوں پر دولاکھ سے زائد امیدوار ٹیسٹ دینے پہنچ گئے۔ ٹیسٹ کے نام پرلوٹ مار۔ اس ضمن میں پیسکو کے میٹرریڈر کیلئے ٹیسٹ دینے کیلئے آنیوالے امیدواروں نے صحافیوں کو بتایاکہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیسٹنگ ایجنسی کہلانے والی (سی ٹی ایس) کنڈیڈیٹ ٹیسٹنگ سروس جو کہ دعویدار ہیں شفاف ٹیسٹ کے ذریعے اداروں کے لیے قابل اور محنت کش کنڈیڈیٹ چننا۔ لیکن یہاں حالات اس کے برعکس ہیں گزشتہ روز ہونے والے پیسکو میں میٹر ریڈر کی پوسٹ کے لیے ٹیسٹ لیا گیا جس میں عدم نظم وضبط کی مثالیں قائم کی گئی۔ جس میں ٹیسٹ کے دوران کھلے عام موبائل فونز اور سوشل میڈیا اور گوگل کا سہارا لیا گیا۔جبکہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ٹیسٹ پیپر امتحانی ہال سے باہر لے جا کر مکمل کیا گیا۔دوسری جانب ٹیسٹ کے لیے شہریوں کو دیہاتوں کی سکولوں میں پھینکا گیا جس سے وقت اور پیسوں کا ڈبل نقصان ہوا۔ بیچ وائز یہ ٹیسٹ صبح 8 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک جاری رہا۔ عوام سے پیسے بٹورنے کا ایک الگ طریقہ نکالا گیا بائیک کے لیے پارکنگ فیس الگ اور موبائل فون رکھنے کے لیے 50 روپے مقرر کیا گئے تھے۔ اسی طرح سکولوں میں بیٹھنے کا کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا تھا جیسے کہ بھیڑ بکریاں چرا رہے ہوں۔ انتظامیہ کا رویہ ایسا تھا جیسے کوئی فرعون۔دولاکھ سے زائدامیدوار ایسی صورتحال دیکھ کر دل برداشتہ ہو گئے جس کے بعد CTS سے عدم اعتمادی ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!