قتل میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار چھینی گئی گاڑی بھی برآمدکرلی گئی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)بھکر کے رہائشی کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار چھینی گئی گاڑی بھی برآمد۔ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور مجیب الرحمن کا ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امجد حسین اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان و دیگر افسران پولیس کے نوجوان قتل کیس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 02 مارچ 2021 کو تھانہ سرائے صالح کی حدود گھمانوں رکھن کلالی سے نامعلوم نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی جسکی نشاندہی کے لئے پرنٹ و سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی۔ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج ہوابعد ازاں پتہ براری پر قتل ہونے والے شخص کی شناخت عالمگیر ولد جہانگیر سکنہ بھکر سے ہوئی جس کو نامعلوم ملزم/ملزمان نے قتل کرکے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن و ڈی ایس پی ہیڈکواٹر امجد حسین و دیگر افسران کو واقع کے بارے میں معلومات و دیگر نامعلوم ملزمان کو مقدمہ میں ٹریس کرکے گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر قیات ڈی ایس پی ہیڈکواٹر اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور دیگر افسران پولیس نے نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے اور چھینی گئی گاڑی کی برآمدگی کے لئے دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ میں ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے مختلف مقامات پر چھاپہ زئیاں عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان رانا نصیر ولد محمد ناصر سکنہ جھنڈ والا بھکر، عاطف خان ولد محبوب سکنہ لنگڑیال اور مسماۃ (الف) زوجہ رانا نصیر سکنہ لنگڑیال کو ان کے سہولت کار ظفران ولد خان محمد سکنہ نوردی سمیت نہایت حکمت عملی کا مظاہری کرتے ہوئے گرفتار کیا اور ان سے چھینی گئی گاڑی نمبر ایل ای ای 1958 بھی برآمد کرلی گئی مقدمہ میں باریک بینی و میرٹ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ جلد تمام محرکات منظرے عام پر لاتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا جائے گاپریس کانفرنس کے اختتام پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم کے افسران و جوانوں کو لگا تار 96 گھنٹوں سے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر شاباش دی اور مقتول کے ورثاء نے قلیل وقت میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور تمام افسران پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!