نرسوں کی ہڑتال نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسری میں تین بچوں کی جان لے لی۔

ایبٹ آباد: نرسوں کی ہڑتال نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسری میں تین بچوں کی جان لے لی۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ پچھلے تین روز سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسوں نے ایک میل نرس کی وجہ سے کام چھوڑ ہڑتال کررکھی ہے۔ نرسنگ سٹاف کی جانب سے وارڈز میں ڈیوٹی نہیں دی جارہی۔ جس کی وجہ سے جمعہ کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسری میں تین بچوں کی موت واقع ہو گئی۔ ہسپتال کی نرسری میں نرسنگ سٹاف بچوں کو دودھ وغیرہ پلانے کیساتھ ساتھ، ان کو بروقت دوا اور وینٹی لیٹرز میں نومولود بچوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی بناتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں سوات، پشاور، مالاکنڈ، بنوں، کوہاٹ اور اٹک پار کے دیگر اضلا ع سے کنٹریکٹ پرمیل (مرد) نرس بھرتی کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زنانہ نرسنگ سٹاف باقاعدہ اپنی یونیفارم پہنتی ہیں۔ جبکہ میل نرسنگ سٹاف کوئی یونیفارم نہیں پہنتا اور یہ ڈاکٹروں جیسا حلیہ بنا کر سارا دن ہسپتال میں گھومتے رہتے ہیں اور اگر ان کو ڈیوٹی کا کہا جائے تو یہ لوگ انتہائی بداخلاقی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ شہریوں نے ہسپتال کے بورڈ آف گورنر سے مطالبہ کیاہے کہ ہسپتال میں میل نرسنگ سٹاف کی بھرتی پر پابندی عائد کرکے صرف فی میل سٹاف بھرتی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!