ہمارا فیس بک پیج

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ تین مریض انتقال کرگئے۔

ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ تین مریض انتقال کرگئے۔ اس ضمن میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں تحصیل اوگی، ایبٹ آباد اور ہری پور کے تین مریض دیگر مریضوں کیساتھ زیر علاج تھے۔ جن میں سے ہری پور اور ایبٹ آباد کے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی تھی۔ جبکہ تحصیل اوگی سے تعلق رکھنے والے مریض کی کورونا وائرس کی رپورٹ آناباقی تھی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پیر کے روز تینوں مریض کورونا وائرس کے آئی سی یو یونٹ میں انتقال کرگئے۔ جنہیں محکمہ صحت کے حوالے کردیاگیا۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے تینوں مریضوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!