ایبٹ آباد میں پچھلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران تین افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

ایبٹ آباد: پچھلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران تین افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ نواں شہر نیا محلہ کے رہائشی تیس سالہ محمد زبیراسلام آباد میں ملازمت کرتے تھے۔محمد زبیر کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ دیس پردیس ہوٹل اسلام آبادکے منیجرتھے۔تین ہفتے قبل محمد زبیر کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ محمد زبیر نے اپنے آپ کو گھر میں سیلف کورنٹائن کررکھاتھا۔ جمعہ کی صبح محمد زبیر کی گھر میں موت واقع ہوگئی۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اینٹی کورونا پروٹوکول کیساتھ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدنواں شہر میں سپرد خاک کردیا۔

جمعہ کے روز ہی صبح ساڑھے چار بجے ہری پور سے تعلق رکھنے خالد محمودبھی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ خالد محمود کے بیٹے علی اعوان کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایاکہ میرے والد کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ لیکن ان کی لاش کھلے عام پڑی رہی اور نہ ہی ہمیں رپورٹ دی گئی۔ خالد محمود کو بھی اینٹی کورونا پروٹوکول کیساتھ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدسپرد خاک کردیاگیا۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے ایک نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے مسکین نامی شخص کی موت بھی کورونا وائرس سے ہوئی۔ مسکین نامی شخص ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپر تھا۔ جوکہ انتقال کرگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!