تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے کوہستان کے رہائشی محمد اقبال سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر میرپور اور نواں شہر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں۔تعلیمی اداروں میں منشیات پہنچانے والے منشیات فروش سمیت تین گرفتار، تین کلو 750 گرام ہیروئن، 02 کلو 177 گرام چرس اور 310 گرام آئس برآمد۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے حالیہ کاروائیوں میں تھانہ میرپور پولیس نے منشیات فروش محمد اقبال ولد فقیر محمد سکنہ اپر کوہستان حال سی این جی اڈہ کو ہاسٹلز اور تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کو آئس اور دیگر منشیات فراہم کرنے پر 2177 گرام چرس اور 310 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا جبکہ نواں شہر پولیس نے منشیات فروش ثاقب علی ولد محبوب الرحمن سکنہ دھمتوڑ کو 1510 گرام ہیروئن اور گلزیب ولد محمد اسلم سکنہ دھمتوڑ کو 2240 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے،

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!