ڈمپرموٹرسائیکل سواروں پر الٹ گیا۔ تین نوجوان لقمہ اجل بن گئے۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)جی ٹی روڈجہاز چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپرموٹر سائیکل سواروں پر الٹ گیا حادثہ کے نتیجے میں تینوں نوجوان کچلے گے موقع پر ہی تین نوجوان جاں بحق ہوگے ریسکیو 1122نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاشناخت میں مشکلات کا سامنا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈمپر ڈرائیور کوحراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے ریسکیو 1122حکام کے مطابق بدھ کی رات جہاز چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپرموڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیاجس کی زد میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوان کچل گے اور تینوں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگے جس کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122نے لاشوں کو ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کیا لاشوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے تاحال شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے ریسکیو حکام کے مطابق ایک جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد ابراہیم سکنہ حسن ابدال کے نام سے ہوئی جن کے اہل خانہ کو اطلاع کرنے کی کوش کی جارہی ہے تاکہ دیگر دو لاشوں کی شناخت کو بھی ممکن بنایا جاسکے پولیس نے ڈمپرڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!