تین موٹرسائیکل چور گرفتار۔چوری کئے جانیوالے موٹرسائیکل برآمد۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار۔مجموعی طور پر 3 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے نادرہ آفس جی ٹی روڈ سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل سمیت مزید 03 عدد موٹر سائیکل برآمد۔کچھ روز قبل تھانہ سٹی ہری پور نادرہ آفس جی ٹی روڈ سے موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔ مدعی حمزہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381A کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف اور تفتیشی سٹاف کو مقدمہ میں نامعلوم کو ٹریس کرنے اور موٹر سائیکل ریکوری کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے موٹر سائیکل چور گروہ کی گرفتاری کے لئے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے موقع کی سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے اور اپنے ذرائع سے معلومات پر موٹر سائیکل چور گروہ کو ٹریس کرکے ملزمان فرحان ولد خان افسر، خان افسر ولد عزیز الرحمن، بابر ولد علی اکثر ساکنان کاہل پائیں کو گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان سے نادرہ آفس سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل سمیت مزید 3 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دیگر 1 ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!