نواں شہر سے تین منشیات فروش چھ کلو چرس سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے)ایبٹ آباد تھانہ نواں شہرایس ایچ او پرویز خان کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن دومنشیات فروش بھاری منشیات سمیت گرفتار مقدمات درج۔پولیس ذرائع کیمطابق گزشتہ روز ایس ایچ او نواں شہر پرویز خان نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جہانگیر عرف جیرو سے تین کلو گرام چرس، گل منیر سکنہ دہمتوڑ سے دو کلو چرس، شاہزیب سکنہ ٹوڈو میرا سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیے ایس ایچ او پرویز خان کیمطابق منشیات فروشوں سے ٹوٹل چھ کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔ جسکی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ میری حدود میں منشیات فروشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!