پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایکسائز کے عملے نے تین نجی لاء کالجز کو سیل کردیا۔

ایبٹ آباد:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایبٹ آباد ان ایکشن۔ای ٹی او ایبٹ آباد عرفان مشتاق کی ہدایت پر ہائی کورٹ پشاور کے تیس ستمبر کے فیصلے کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں پروفیشنل ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز۔ گزشتہ روز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایبٹ آباد کے موبائل سکواڈ اور دیگر عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے مانسہرہ روڈ پر واقع تین نجی لاء کالجز کو پروفیشنل ٹیکس نہ جمع کرانے پر سیل کر دیا۔

ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایبٹ آباد کے مطابق مزکورہ کالجوں کو کئی بار نوٹس بھیجا گیا مگر ان کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کرایا جا سکا جس کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر ایکسائز سید الامین کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!