دلولہ جیپ حادثہ تین سگی بہنوں سمیت چار جاں بحق۔

ایبٹ آباد:دلولہ جیپ حادثہ تین سگی بہنوں سمیت چار جاں بحق۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ یونین کونسل سیّدپور کے نواحی علاقے گریاں میں شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے پوٹھوہار جیپ چار سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔جیپ نمبر NWF-6657جس کو ڈرائیور محمد منیر ولد حاجی گل زمان چلا رہا تھا۔گاڑی میں 14افراد سوار تھے جن میں سلیمہ بی بی زوجہ امتیاز، شازیہ بی بی زوجہ محمد حنیف،ثناء زوجہ ہارون،ماہ نور دختر ہارون گڑی حبیب اللہ موقع پرجاں بحق ہوگئیں۔

عبدالرحمن ولد حنیف،محمد طارق ولد گل زمان،ربینہ زوجہ الطاف،الماس دختر ہارون،ایمان ولد گل زمان،زین العابدین ولد طارق،عبدالہادی ولد محمد حنیف،مصباح دختر محمد حنیف،صاعقہ طارق دختر محمد طارق سکنہ گڑی حبیب اللہ،ڈرائیور محمد منیر مغل ولد حاجی گل زمان شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچادیا۔ جبکہ دوسرے حادثے میں تلگراں کی سڑک نکالتے ہوئے ڈوزر مشین الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈوزر آپریٹرموقع پر جاں بحق جبکہ گیارہ دیگرافراد زخمی ہوگئے۔ جن کو سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کردیاگیاہے۔

Facebook Comments